Friday, April 26, 2024

معیشت آخر کار درست سمت میں چل پڑی، اصلاحات کے ثمرات آنے لگے، وزیراعظم

معیشت آخر کار درست سمت میں چل پڑی، اصلاحات کے ثمرات آنے لگے، وزیراعظم
November 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا معیشت آخر کار درست سمت میں چل پڑی ہے۔ اصلاحات کے ثمرات آنے لگے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے معیشت کی گاڑی درست سمت میں چلنے کا دعویٰ کر دیا۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا معیشت آخر کار درست سمت میں چل پڑی۔ اصلاحات کے ثمرات آنا شروع ہو گئے۔ مزید لکھا چار سال میں پہلی بار اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو گیا۔ گڈز ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا۔ ایکسپورٹرز کو مبارکباد اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1196645039692226567 وزیراعظم عمران خان کے دعوے اپنی جگہ مگر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 1 ہزار ارب روپے کا محصولاتی شارٹ فال کا سامنا ہے۔ رواں مالی سال کا ٹارگٹ 5 ہزار 5 سو ارب روپے سے کم کیے جانے کا عمل شروع ہو گیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کا ٹارگٹ 4 ہزار 5 سو ارب تک کم ہونے کا امکان ہے۔ محصولات میں پہلے 4 ماہ میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔ اس اضافے کی بنیاد پر مالی سال کے آخر تک 5 ہزار 5 سو ارب روپے جمع ہونے کا امکان ترک کر دیا گیا ہے۔ جولائی تا اکتوبر شارٹ فال 162 ارب روپے رہا۔ نومبر کے آخر تک یہ شارٹ فال بڑھ کر 280 ارب روپے ہونے کا اندیشہ ہے۔ دسمبر کے آخر میں یہ شارٹ فال 500 ارب روپے سے کم ہونے کا امکان نہیں۔ سال کے آخر تک شارٹ فال ایک ہزار روپے تک بڑھنے کا اندیشہ ہے۔