Saturday, April 20, 2024

کیلیفورنیا کا شہر فائرنگ سے گونج اٹھا ، 4افراد ہلاک ‏

کیلیفورنیا کا شہر فائرنگ سے گونج اٹھا ، 4افراد ہلاک ‏
November 18, 2019
کیلیفورنیا ( 92 نیوز )  امریکی فضائیں ایک بار پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھیں ، ریاست کیلیفورنیا کے شہر فریزنو میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلیفورنیا  کے شہر فریزنو میں ایک گھر میں جاری پارٹی کے دوران پیش آیا،  نامعلوم شخص نے فٹبال میچ دیکھنے والے افراد پر گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سات زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں مزید ایک شخص جانبز نہ ہوسکا ، دیگر زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حملہ آور کی تلاش جاری ہے جس کیلئے پولیس نے قریبی رہائشیوں سے بھی معلومات شیئر کرنے کی اپیل کردی ہے۔