Friday, April 19, 2024

اوکاڑہ ، دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی ، 8 لاشیں نکال لی گئیں ‏

اوکاڑہ ، دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی ، 8 لاشیں نکال لی گئیں ‏
November 18, 2019
اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی جس سے کئی سوار ڈوب گئے ، 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ۔ حادثہ اوکاڑہ کے نواحی علاقے ملحو شیخو کے قریب دریائے ستلج میں پیش آیا، کشتی میں سوار افراد منچن آباد سے جنازے میں شرکت  کیلئے آرہے تھے کہ راستے میں بدنصیب کشتی بوجھ برداشت نہ کرسکی اور الٹ گئی۔ کشتی میں بچوں اور خواتین سمیت 30 کے قریب افراد سوار تھے، واقعہ کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ڈوبنے والے متعدد افراد کو زندہ بچا لیا گیا، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا ، عینی شاہدین کے مطابق کشتی اوور لوڈ ہونے کے باعث الٹی۔ ریسکیو کئے جانے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے  واقعے پر افسوس کا اظہار کیا  جب کہ ریسکیو آپریشن میں تیزی  لانے کی بھی ہدایات کیں ۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ امدادی سر گرمیوں کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ، حادثے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ۔