Friday, April 19, 2024

سرکلر ریلوے کی بحالی ، آٹھ ماہ بعد بھی ٹرین رواں دواں نہ ہو سکی

سرکلر ریلوے کی بحالی ، آٹھ ماہ بعد بھی ٹرین رواں دواں نہ ہو سکی
November 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی خواب بن گئی۔ ہزاروں افراد کو بے گھر کرنے کے باوجود آٹھ ماہ بعد بھی ٹرین رواں دواں نہ ہو سکی۔ کسی کی آنکھ کی بینائی نہیں کسی کو فالج نے معذور بنا دیا۔ کھلے آسمان تلے بے سروسامانی کے عالم میں بڑھاپے کی سختیوں کے ساتھ یہ غریب آباد سرکلر ریلوے کے متاثرین ہیں۔ آنکھوں کی بینائی سے محروم ننھی بیگم کہتی ہیں کہ بیماری نے پہلے ہی گھیرا تھا اور چھت چھن جانے کے بعد تو جیسے زندگی اجڑ سی گئی ہے۔ سفید پوشی کا بھرم بھی ٹوٹ گیا اور اب پیٹ بھرنے کے لیے مانگ تانگ کر گذارا کر رہے ہیں۔ متاثرین کہتے ہیں گرمی  ہو یا سردی  یا پھر برسات ہم کئی ماہ سے کھلے آسمان تلے خانہ  بدوشوں سے بھی بدتر زندگی گذار رہے ہیں ۔ متاثرین نے مطالبہ کیا حکام بالا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں  فوری طور پر متبادل رہائش گاہیں فراہم کریں۔