Friday, March 29, 2024

سری لنکا میں صدارتی انتخابات، مسلمان ووٹرز کی بس پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ

سری لنکا میں صدارتی انتخابات، مسلمان ووٹرز کی بس پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ
November 16, 2019
کولمبو (92 نیوز) سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے مسلمان ووٹرز کو لے جانے والی بسوں پر فائرنگ کر دی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات  کی دوڑ میں 35امیدوار مدمقابل ہیں۔ سابق وزیر دفاع گوٹابایا راجا پاکسا اور حکمران  یونائٹڈ نیشنل پارٹی کے سجیتھ پریماداسا کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں 12 ہزار 845 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں، جبکہ انتخابی عمل میں ایک کروڑ 60 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔