Friday, March 29, 2024

پریکٹس میچ، پاکستان کے آسٹریلیا الیون کیخلاف 7 وکٹوں پر 386 رنز

پریکٹس میچ، پاکستان کے آسٹریلیا الیون کیخلاف 7 وکٹوں پر 386 رنز
November 16, 2019
پرتھ (92 نیوز) پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں پر 386 رنز بنالیے۔ پرتھ میں دو روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں پر 386 رنز بنائے۔ شان مسعود نے 76 ، بابر اعظم نے 63 رنز کی اننگز کھیلی، اسد شفیق 101 اور کاشف بھٹی 56 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے لائیڈ پوپ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کپتان اظہر علی بخار کی وجہ سے ٹیم کاحصہ نہیں بن سکے۔