Thursday, April 25, 2024

یورو کپ کوالیفائنگ راؤنڈ، انگلینڈ کی ٹیم نے ایک ہزار میچ کھیل کر تاریخ رقم کر دی

یورو کپ کوالیفائنگ راؤنڈ، انگلینڈ کی ٹیم نے ایک ہزار میچ کھیل کر تاریخ رقم کر دی
November 15, 2019
 لندن (92 نیوز) یورو کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ایک ہزار میچ کھیل کر تاریخ رقم کر دی اور میچ بھی اپنے نام کر لیا۔ انگلینڈ نے یورو کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں مونٹی نیگرو کو سات صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔ انگلینڈ نے آغاز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آکسلیڈ چیمبرلین نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ انگلش کپتان ہیری کین نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے لگاتار دو گول اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی۔ 30ویں منٹ میں ریشفورڈ نے گول کر کے ٹیم کی برتری چار صفر کر دی۔ 37 ویں منٹ میں ہیری کین نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ہیٹرک مکمل کی۔ پہلے ہاف میں انگلینڈ نے پانچ گول اسکور کیے۔ دوسرے ہاف میں بھی مونٹی نیگرو کی ٹیم کم بیک کرنے میں ناکام رہی۔ انگلینڈ نے سات صفر سے میچ اپنے نام کر کے یوروکپ کے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔