Saturday, April 27, 2024

نوازشریف کی حالت اب بھی نازک ہے، ڈاکٹر عدنان کا ٹویٹ

نوازشریف کی حالت اب بھی نازک ہے، ڈاکٹر عدنان کا ٹویٹ
November 15, 2019
 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا نوازشریف کی حالت اب بھی نازک ہے۔ ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ میں کہا تاخیر نوازشریف کی صحت اور زندگی پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ نوازشریف کو علاج کے لئے فوری بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ https://twitter.com/Dr_Khan/status/1195239669606309888 قبل ازیں ڈاکٹر عدنان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا تشخیص نہیں ہو پا رہی کہ پلیٹس لیٹس کیوں کم زیادہ ہو رہے ہیں ۔ اسٹیرائیڈز لگانے کے باوجود پلیٹ لیٹس نہیں بڑھے ، بائی پاس کے بعد انہیں دو بار ہارٹ ایٹک ہوا۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا نوازشریف کو جب سروسز ہسپتال لایا گیا تو پینتیس ہزار پلیٹ لٹس تھے۔ نوازشریف کو چوبیس اور پچیس تاریخ کو دل کا دورہ بھی پڑا ، اس کی وجہ پلیٹس لٹس میں کمی ہے ۔ اگر خون کو پتلا کرتے ہیں تو پلیٹس لٹس کا مسئلہ ہو جاتا ہے۔ آج تک مسئلہ حل نہیں ہوا کہ اس کی کیا وجوہات ہیں۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا نوازشریف کے جسم پر نیل پڑے ہوئے ہیں ۔ سٹیرائڈز لگائے جاتے ہیں تو پلیٹس لٹس بڑھ جاتے ہیں ۔ دل کا دورہ اس لئے ہوا کہ سات سٹنٹس لگائے گئے۔ ہارٹ سرجری اور بائی پاس ہوا۔ ایک حصہ دل کا کام نہیں کر رہا۔ ان کا کہنا تھا دو بار ہارٹ اٹیک ہوا ۔ پہلا جوہائی 2018ء دوسری بار سروسز اسپتال میں دل کا دورہ پڑا ۔ دماغ کو خون سپلائی کرنے والی رگیں متاثر ہیں جو پچاس فیصد سے بڑھ کر اسی فیصد تک بند ہو چکی ہیں ۔ چھ تاریخ کو شریف میڈیکل سٹی میں منتقل کیا گیا تو ایک بار پھر پلیٹ لٹس کا مسئلہ ہوا ۔ گردوں کی بیماری بھی ہے ۔ حکومتی میڈیکل بورڈ نے علاج تو کیا لیکن اس نتیجے پر پہنچے کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا۔ ادھر ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا نوازشریف کے علاج میں مزید تاخیر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ نواز شریف کو بیرون ملک منتقل نہ کیا گیا تو معاملہ پاکستانی ڈاکٹرز کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ تشخیص کے بغیر اسٹیرائیڈز اور دیگر ادویات دے کر بہت بڑا خطرہ مول لیا جا رہا ہے۔