Friday, April 19, 2024

ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بھارت ہے، وزیراعظم

ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بھارت ہے، وزیراعظم
November 14, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بھارت ہے۔ عمران خان نے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج بھارت میں نفرت کا پرچار کرنے والوں کی حکومت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 100 روز سے زائد ہو گئے۔ کشمیر کی وجہ سے پاکستان خطرے میں ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا بھارت میں نسل پرستانہ نظریے سے 45 کروڑ افراد متاثر ہیں۔ بھارت انتہا پسند نظریات رکھنے والوں کے نرغےمیں ہے ۔ بھارت کی طرف کئی بار دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔ بھارت کے ساتھ امن کیلئے مذاکرات سمیت ہر ممکن کوشش کی۔ کوشش ہے پاکستان کے پڑوس میں تنازعات نہ ہوں۔ تمام پڑوسیوں کےساتھ اچھےتعلقات کیلئے کام کر رہے ہیں۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا جاننا ضروری ہے کہ پاکستان کو دنیا میں کس نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان چین اور امریکا سے سبق سیکھ سکتا ہے ۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ویزا میں نرمی سمیت اصلاحات کیں۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا پاکستان افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان افغان مسئلے کے سیاسی حل کی کوشش کر رہا ہے۔ سعودی عرب اور ایران تنازع حل کرنے کیلئے پاکستان کوشاں ہے۔