Thursday, April 25, 2024

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد کے سرکاری و نجی اسکولز 2 دن بند رہیں گے

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد کے سرکاری و نجی اسکولز 2 دن بند رہیں گے
November 14, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد کے سرکاری و نجی اسکولز 2 دن بند رہیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے 2 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے جمعہ اور ہفتہ کو اسکول بند رکھنے کا فیصلہ بڑھتے ہوئے اسموگ کے باعث کیا۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی نومبر کے آغاز میں شہر لاہور فضائی آلودگی کا شکار رہا۔ اسموگ کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل کا سامنا ہے۔  لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، سرکاری ، نجی اسکولز ، 2  دن ، بند ڈائریکٹر ماحولیات نسیم الرحمٰن کہتے ہیں بھارت ہرسال نومبر میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جاتا جس سے اسموگ کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ ہم اس مسئلہ کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ چیف میٹرالوجسٹ صاحبزاد خان کہتے ہیں اسموگ کی شدت میں کمی آچکی، تیز ہوائیں چلنے سے مطلع صاف ہو جائے گا۔ بارش کے باعث فضا کو آلودہ کرنے والی اسموگ کا زورٹوٹنے سے شہریوں  کو سانس لینے میں آسانی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔