Friday, March 29, 2024

اے ٹی پی ٹینس ، رافیل نڈال کا شکست کے بعد شاندار کم بیک ‏

اے ٹی پی  ٹینس ، رافیل نڈال کا شکست کے بعد شاندار کم بیک ‏
November 14, 2019
لندن  ( 92 نیوز) اے ٹی پی فائنل  ٹینس ٹورنامنٹ میں  عالمی  نمبر ایک رافیل نڈال  نے  شکست کے بعد کم بیک  کرتے ہوئے  روس کے ڈینئیل میدیوف کو شکست دی ، رافیل نڈال کی جیت کا اسکور چھ،سات،چھ ،تین اور سات،چھ رہا ۔ پہلے سیٹ میں روسی کھلاڑی نے رافیل نڈال کو دلچسپی مقابلے بعد ٹائی بریکر پر مات دی ، لیکن دوسرے سیٹ میں عالمی نمبر ون رافیل نے کم بیک کرتے ہوئے چھ ، تین سے سیٹ جیت کر حساب برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی کانٹے کا مقابلہ ہوا ، دونوں کھلاڑیوں نے جیت کے لئے سر توڑ کوششیں کیں لیکن ٹائی بریکر پر رافیل نڈال نے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کیا۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں  یونان کے اسٹیفنوس  نے جرمنی کے الیگزنڈر زیوروف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔