Friday, April 19, 2024

ترک صدر کی امریکی ہم منصب سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

ترک صدر کی امریکی ہم منصب سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات
November 14, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) ترک صدرطیب اردوان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ترکی میں اتحاد سکیورٹی اور استحکام کیلئے بڑی قوت ثابت ہوسکتا ہے  ، طیب اردوان نے  امریکا میں جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ ترک صدر طیب اردوان کی امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ،  ملاقات میں  شمالی مشرقی شام میں ترک فوجی آپریشن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں  ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ شام میں جنگ بندی اچھے انداز سے آگے بڑھ رہی ہے  ، ترکی نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی  کیخلاف آپریشن میں بہت مدد کی۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ  امریکا اور ترکی میں اتحاد سکیورٹی اور استحکام کیلئے بڑی قوت ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس موقع پر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ  ترکی شام میں تنازع کے مستقل حل کیلئے  پر عزم ہے ، ترکی اور امریکا داعش کو شکست دینے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کیساتھ روسی میزائل ڈیفنس سسٹم اور ایف 35 پروگرام  کے ایشوز پر مذاکرات کے ذریعے ہی نمٹا جاسکتا ہے ۔ طیب اردوان نے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے امریکا میں فتح اللہ گولن کی دہشتگرد تنظیم ختم کرنے پر بات کی ، فتح اللہ گولن یہاں بیٹھ پوری دنیا میں اپنا نیٹ ورک چلارہا ہے جوکہ ناقابل قبول ہے ۔