Thursday, March 28, 2024

ٹور میچ، پاکستان پہلے روز چھا گیا، اسد اور بابر کی ناقابل شکست سنچریاں

ٹور میچ، پاکستان پہلے روز چھا گیا، اسد اور بابر کی ناقابل شکست سنچریاں
November 11, 2019
پرتھ (92 نیوز) پاکستان نے ٹیسٹ سیریز سے پہلے آسٹریلیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ٹور میچ میں اسد شفیق کے ناقابل شکست 157 رنز، بابر اعظم نے بھی سنچری جڑ دی، پاکستان نے آسٹریلیا اے کے خلاف 3 روزہ پریکٹس میچ کے پہلے دن 3 وکٹوں پر 356 رنز بنا ڈالے۔ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کھانے والی قومی ٹیم آسٹریلیا اے کیخلاف تین روزہ میچ میں فارم میں واپس آگئی، پہلے روز 90 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے میچ پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے بڑا مجموعہ تشکیل دیدیا جبکہ ابھی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر اسد شفیق اور بابر اعظم سنچریاں بنا کر ناقابل شکست رہے، بالترتیب 157 اور 119رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کل 336 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود 22 ،اظہرعلی 11 اور حارث سہیل 18رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا اے کے ریلی میریڈیتھ نے 2 ، مائیکل نیسر نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔