Wednesday, April 24, 2024

نیشنل گیمز کا دوسرا روز، پاک آرمی 13 گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست

نیشنل گیمز کا دوسرا روز، پاک آرمی 13 گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست
November 11, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاور میں جاری تینتیسویں نیشنل گیمز کے مقابلوں میں پاک آرمی نے فاتحانہ آغاز کیا۔ پاک آرمی تیرہ گولڈ میڈلز سمیت بتیس میڈلز حاصل کرکے سرفہرست ہے۔ پول والٹ میں آرمی کی سدرہ بشیر نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔ قیوم اسپورٹس کمپلکس میں دوسرے روز نیزا بازی، سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ، خواتین لانگ جمپ کے مقابلے ہوئے۔ ٹرپل جمپ میں آرمی کی ماریہ مراتب نے 12.25 میٹر کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بنا دیا۔ پاک آرمی کی سدرہ بشیر نے پول والٹ میں 3.15 میٹر کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ مقابلوں کے آغاز سے ہی پاک آرمی 15 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاک نیوی 8 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور واپڈا 5 گولڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔