Thursday, March 28, 2024

راجن پور ، دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے دو اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

راجن پور ، دہشتگردوں کے حملے میں  شہید ہونیوالے دو اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
November 12, 2019

راجن پور ( 92 نیوز) راجن پور  میں  دہشت گردوں کے حملے میں شہیدہونے والےدو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا  کر دی گئی ، نماز جنازہ  میں آر پی او،کمانڈنٹ رینجرز، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر  سمیت  سیاسی و سماجی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

راجن پور میں دہشت گردوں کے حملے میں2 شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پورے اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،   نماز جنازہ  لائن پولیس میں ادا کی گئی جس میں آر پی او  کمانڈنٹ رینجر ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر راجن پور شامل تھے۔

 نماز جنازہ میں ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات شامل تھیں۔