Saturday, April 27, 2024

متحدہ عرب امارات میں بارش اور آندھی، ٹریفک کا نظام متاثر

متحدہ عرب امارات میں بارش اور آندھی، ٹریفک کا نظام متاثر
November 9, 2019
شارجہ(92 نیوز) متحدہ عرب امارات میں موسم نے کروٹ بدلی، بارش اور آندھی کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ فجیرا اور شارجہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، فجیرا میں سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔بادلوں کی وجہ سے دن میں رات کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ عرب میڈیا کے مطابق آندھی کی وجہ سے حادثات کی بھی اطلاعات ہیں،حکام نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔