Thursday, March 28, 2024

کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ، میاں اسلم اقبال

کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ، میاں اسلم اقبال
November 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز )ٌ لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ،  نیب نے جو رپورٹ عدالت میں دینی ہے اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ، جو بیمار آدمی جیل میں ہے اس کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہئے ۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ملک سے باہر جا رہا ہے تو دعا گو ہیں کہ انہیں صحت ملے  ، میاں صاحب کو واپس آ کر اسی طرح کیسوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ   بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آ چکا ہے  ، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں  ،  پاکستان میں سکھوں کے لئے راہداری کھولی ہے تا کہ وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں ، پاکستان نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان بہتر انداز سے اقلیتوں کو حقوق دے رہے ہیں ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ  مولانا صاحب استعفیٰ مانگنے کی عجیب منطق پیش کر رہے ہیں ، ہم ڈفالٹ سے واپس آ رہے ہیں اور ریفارمز آ رہی  ہیں جن  کو دنیا مان رہی ہے  ، دنیا کہہ رہی ہے آنے والے پانچ سالوں میں پاکستان دنیا کے پہلے  20 معیشت میں شامل ہو گا ۔