Friday, April 19, 2024

آج سکھوں کیلئے صرف راہداری نہیں بلکہ دل کھول رہے ہیں، وزیراعظم

آج سکھوں کیلئے صرف راہداری نہیں بلکہ دل کھول رہے ہیں، وزیراعظم
November 9, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا آج سکھوں کیلئے صرف راہداری نہیں بلکہ دل کھول رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا سکھ کمیونٹی اپنے مقدس مقامات کی زیارت اور مذہبی فریضہ سرانجام دے سکیں گے۔ راہداری کا افتتاح خطے میں امن کے لیے ہمارے وعدے کی گواہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا خطے کا استحکام اور آنے والی نسلوں کا مستقبل امن سے جڑا ہے۔ تمام متعلقہ لوگوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے 10 ماہ کے وقت میں ویژن کو حقیقت میں تبدیل کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا بھارت سمیت دنیا بھر میں رہنے والی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی اہمیت مسلمان بخوبی جانتے ہیں۔ مسلمان مقدس مقامات کی زیارت کے بارے میں بخوبی جانتے ہیں۔ کرتارپور راہداری اس بات کی ضمانت ہے کہ ہمارے دل مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔