Friday, April 19, 2024

خزاں کے رنگ، ملکی وغیر ملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کرلیا

خزاں کے رنگ، ملکی وغیر ملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کرلیا
November 8, 2019
گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان میں خزاں کے رنگ، ہرطرف زرد رنگ نے خوبصورتی میں اضافہ کر دیا، ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے بھی بدلتے موسم کے رنگ دیکھنے کیلئے گلگت بلتستان کا رخ کرلیا۔ گلگت بلتستان کے چاروں موسم دلکش اور منفرد لیکن خزاں کے موسم کے رنگ ہی نرالے، ہر فرد کو دیوانہ بنالینے والے موسم میں بہار سے بھی زیادہ دلکشی، علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے۔ سیاحوں کا کہنا ہے وہ خوبصورت نظاروں کو دیکھ کر لطف اندوز ہورہے ہیں، ان نظاروں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ گلگت بلتستان کی حسین وادیوں کا ہر روپ نرالا ہے، خزاں میں جب پتے زرد رنگ کے ہوجاتے ہیں تو حسن دیدنی ہوتا ہے۔