Friday, May 3, 2024

25 جولائی کو عوام فیصلہ کرے گی کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی ، خواجہ سعد رفیق

25 جولائی کو عوام فیصلہ کرے گی کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی ، خواجہ سعد رفیق
June 24, 2018
لاہور (92 نیوز) خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مخالفین گالیوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں۔ 25 جولائی کو عوام فیصلہ کرے گی کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی۔ لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 2013 میں جو وعدے کئے اس کو پورا کرنے کی پوری کوشش کی۔ ملک میں بجلی کی کمی پوری کی ہے ۔ اورنج لائن منصوبے کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے نے کہا منصوبے کی تکمیل میں بائیس ماہ کی تاخیر ہوئی ہے ۔ سیاسی پارٹیاں گالیوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں ۔ جو کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکتے وہ ہمارا مقابلہ کیا کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چار دن سے میرے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو بات کی جا رہی وہ درست نہیں ہے ۔ جو واقع ہوا ہی نہیں اور اس کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے فردوس عاشق اعوان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فرشتوں کی حکومت باجی فردوس عاشق اعوان بنائیں گی ۔ پچیس جولائی کو عوام کا ووٹ فیصلہ کر دے گا کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی۔