Sunday, May 12, 2024

25 جولائی کو شفاف الیکشن ہوئے تو ساری نشستیں ہماری ہونگی ، بلاول بھٹو زرداری

25 جولائی کو شفاف الیکشن ہوئے تو ساری نشستیں ہماری ہونگی ، بلاول بھٹو زرداری
July 23, 2021

باغ (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے 25 جولائی کو شفاف الیکشن ہوئے تو ساری نشستیں ہماری ہونگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کی قسمت بدلنے کا عزم کر لیا۔ باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کشمیر کے فیصلے کشمیر کے عوام کریں گے۔ عوام نے ساتھ دیا تو باغ کی قسمت بدل دیں گے۔ ہمارا اور آزاد کشمیر کے عوام کا 3 نسلوں کا رشتہ ہے۔ ہمارا رشتہ قربانیوں کا رشتہ ہے، جدوجہد کا رشتہ ہے۔ کٹھ پتلی وزیر اعظم کشمیر پر سودا کر چکا ہے لیکن جیالے اسے سودا بازی نہیں کرنے دیں گے۔