Sunday, May 19, 2024

25 سال قبل پاکستان نے اپنے دفاع کے ناقابل تسخیر ہونے کا اعلان کیا، وزیراعظم

25 سال قبل پاکستان نے اپنے دفاع کے ناقابل تسخیر ہونے کا اعلان کیا، وزیراعظم
May 28, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 25 سال قبل پاکستان نے اپنے دفاع کے ناقابل تسخیر ہونے کا اعلان کیا، یہ دن اس عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے۔

یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا، اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو سلام ، بے نظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم کے ساتھ جوہری پروگرام کے تمام ہیروز کو بھی سلام ،قوم متحد ہو کر ہر مشکل کا سامنا کر سکتی ہے۔