Sunday, May 19, 2024

25 مئی واقعات، جوڈیشل انکوائری کمیشن نے تمام افسران کو بری الذمہ قرار دیدیا

25 مئی واقعات، جوڈیشل انکوائری کمیشن نے تمام افسران کو بری الذمہ قرار دیدیا
January 31, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - جوڈیشل انکوائری کمیشن نے 25 مئی کے واقعات میں تمام افسران کو بری الذمہ قرار دے دیا۔

25 مئی کے واقعات کے حوالے سے جسٹس شبر رضا رضوی نے رپورٹ جاری کردی۔ سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس شبر رضوی کو پی ٹی آئی حکومت نے جوڈیشل انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے افسران پر صرف الزامات لگائے، کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکی۔