Thursday, April 18, 2024

25 مئی کو آپ کی تیاری نہیں تھی تو اب آزما لیں ہم تیار ہیں، رانا ثنا کا عمران خان کو چیلنج

25 مئی کو آپ کی تیاری نہیں تھی تو اب آزما لیں ہم تیار ہیں، رانا ثنا کا عمران خان کو چیلنج
September 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیرِداخلہ رانا ثنا نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا 25 مئی کو آپ کی تیاری نہیں تھی تو اب آزما لیں ہم تیار ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کی پیشکش کردی۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر تحریک انصاف احتجاج کے لئے آئے تو عدلیہ کی مختص کردہ جگہوں پر سہولت دیں گے، مسلح جتھےآئے تو انہیں روکیں گے، پنجاب اور خیبر پختونخوا نے نفری نہ دی تو ہمارے پاس رینجرزپہلے سے موجود ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی لانا کوئی مشکل نہیں، صرف 2 یا 3 ووٹ ادھر ادھر ہونے سے تبدیلی آ سکتی ہے۔

وزیرِداخلہ نے تسلیم کیا کہ مشکل فیصلوں کے باوجود ہم مہنگائی پر قابونہیں پا سکے، ہم مہنگائی کو کم کرنے کے قریب تھے کہ سیلاب کی قدرتی آفت نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

وزیراعظم نے دنیا کے ساتھ کامیاب ڈائیلاگ کیا ہے دنیا احساس ذمہ داری کرے تو ہم مشکلات پر قابو پا لیں گے۔

وزیرداخلہ نے اسحاق ڈار کی رواں ہفتے ہی واپسی کا بھی بتا دیا۔