Friday, October 7, 2022

موٹرسائیکل پٹری میں پھنس گئی ، ٹرین نے کچل ڈالی ‏

موٹرسائیکل پٹری میں پھنس گئی ، ٹرین نے کچل ڈالی ‏
کراچی ( 92 نیوز) ریلوے ٹریک سے موٹر سائیکل گزارنے والے شہری نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال لی ، بلوچ کالونی میں ٹریک عبور کرنے والے شہری کی موٹر سائیکل پٹری  میں پھنس گئی ۔ شہری نے غفلت اور لا پرواہی کی انتہا کرتے ہوئے  ٹرین آنے کے باوجود صرف چند میٹر کی دوری سے ٹرین کے سامنے  موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پٹری عبور کرنے کی کوشش کی  ، پٹری کے عین درمیان میں توازن کھونے کے باعث موٹرسائیکل ٹرین کے سامنے ہی گر گئی ۔ شہری نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی  جبکہ موقع پر موجود ایک اور شہری نے موٹر سائیکل کھینچی لیکن اس کا ایک ٹائر پٹری کی زد میں ہی رہا جس کے باعث ٹرین نے موٹر سائیکل کا کافی حصہ بری طرح کچل ڈالا ۔