Thursday, April 18, 2024

آزادی مارچ، وزیراعظم نے حکومتی کمیٹی کو اختیارات سونپ دئیے

آزادی مارچ، وزیراعظم نے حکومتی کمیٹی کو اختیارات سونپ دئیے
November 5, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے حکومت متحرک ہوگئی،استعفے اور نئے انتخابات پر کوئی بات نہیں ہوگی،وزیراعظم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو اہم بیٹھک میں اختیارات سونپ دئیے۔ وزیراعظم سے ملاقات میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی، عمران خان نے مذاکرات میں کردار نبھانے پر چوہدری برادران سے اظہار تشکر کیا۔ گزشتہ رات چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمن سے ہونیوالی ملاقات مثبت رہی۔ گزشتہ رات چوہدری پرویزالٰہی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں انہیں کوئی درمیانی راستہ نکالنے کا پیغام دیا۔ وزیراعظم اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات میں اپوزیشن کے آئینی اور قانونی مطالبات تسلیم کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ چاہتے ہیں معاملہ سیاسی طور پر حل ہو، ہم نے جمہوری انداز میں احتجاج کی اجازت دی۔ وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بھی طلب کر لیا۔