Friday, March 29, 2024

ن لیگ کا مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

ن لیگ کا مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ
November 4, 2019
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اجلاس کے بعد احسن اقبال نے کہا کہ احتجاج پرتشدد ہوا تو شریک نہیں ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس لاہور میں ہوا، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے مولانافضل الرحمٰن کےمارچ کی مکمل حمایت جبکہ دھرنے میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں رہنماؤں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کی ہدایات کو نظر انداز کیا، نوازشریف نےمارچ تحریک کی صورت میں چلانے کا کہا تھا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے خط میں واضح کہا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک کو لمبے عرصے تک چلایاجائے۔ خط میں دھرنے کا کہیں ذکر نہیں تھا، اجلاس میں مڈ ٹرم الیکشن، ان ہاؤس تبدیلی، وزیر اعظم کے استعفے سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔ اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا پرتشدد احتجاج کی حمایت نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا ذمہ دار عمران خان کو سمجھتے ہیں پاکستان کو ہٹلراور مسولینی کا ملک بنایا جا رہا ہے۔ ملک ایک اناڑی ڈرائیور کے پاس ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ شہبازشریف نے اے پی سی میں شرکت کرنا تھی لیکن پارٹی اجلاس کے باعث شرکت نہ کر سکے۔