Thursday, April 25, 2024

بُرکینا فاسو، دہشت گردوں کے حملے میں 16 افراد ہلاک

بُرکینا فاسو، دہشت گردوں کے حملے میں 16 افراد ہلاک
October 29, 2019
اوگادوگو( 92 نیوز) مغربی افریقہ کے ملک بُرکینا فاسو کے پوب مینگاو قصبے میں دہشت گردوں کے حملے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشت گردوں نے پوب مینگاو قصبے کے باسیوں سے ہتھیار خریدنے کیلئے ان کی مدد طلب کی اور انہیں دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو وہ ان کے بچے اٹھا کر لے جائیں گے۔ پوب مینگاو کے باسیوں نے دہشت گردوں کی مدد کرنے سے انکار کر دیا جس بنا پر انہوں نے فائرنگ کر دی اور 16 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مالی سے دہشت گردوں کے بُرکینا فاسو میں داخلے کی وجہ سے پچھلے ایک سال سے شمالی علاقے شورش کا شکارہیں اور سینکڑوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔