Tuesday, April 16, 2024

سیہون شریف ، غریب والدین اپنے دو کمسن بچوں کے علاج کیلئے مسیحا کے منتظر

سیہون شریف ، غریب والدین اپنے دو کمسن بچوں کے علاج کیلئے مسیحا کے منتظر
October 27, 2019
 سیہون (92 نیوز) سیہون شریف کے شہری غلام رسول سولنگی کے دو کمسن بچے دل میں سوراخ کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ غریب والدین نے گھر کا سارا سامان بیچ دیا لیکن پھر بھی علاج ممکن نہ ہو سکا۔ غربت کے ہاتھوں تنگ محنت کش والد اپنے لخت جگر بچوں کے علاج کے لیےسارا وقت فکر اور پریشانی میں گزار دیتا ہے، کیوں کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اپنے بچوں کا مہنگا علاج کروا سکے۔ بچوں کے علاج کیلئے لاکھوں روپے درکار ہیں۔ والدین نے بچوں کی زندگی بچانے کی فکر میں گھر کا سارا سامان تک بیچ ڈالا ہے لیکن اب ان کے پاس مزید فروخت کرنے کے لیے کچھ نہیں بچا۔ بیمار بچوں کے علاج کے لیے والدین کو اب انتظار ہے تو خدا کے علاوہ مخیر حضرات کا یا حکومت کا کہ جس کے بعد غریب خاندان اپنے گھر کی رونقیں پھر سے بحال دیکھ سکے گا۔