Friday, April 26, 2024

نیکٹا کا دہشت گرد تنظیم کے آزادی مارچ پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

نیکٹا کا دہشت گرد تنظیم کے آزادی مارچ پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
October 25, 2019
اسلا م آباد (92 نیوز) نیکٹانے دہشت گرد تنظیم کی جانب سے جے یو آئی ف کے آزادی مارچ پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کر دیا۔ نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے سیاسی جماعتوںاور قائدین کومحتاط رہنے کی ہدایت کردی اور تمام حساس اداروں کو خط ارسال کر دیا۔ تھریٹ الرٹ کے مطابق سیاسی قائدین پر حملے کا خطرہ ہے، حملے پورے پاکستان میں آزادی مارچ پر کئے جاسکتے ہیں، سیاسی جماعتیں اور قائدین محتاط رہیں۔ حساس اداروں کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔