Thursday, April 25, 2024

برطانوی کاؤنٹی ایسیکس میں کنٹینر سے ملنے والی تمام لاشیں چینی باشندوں کی نکلیں

برطانوی کاؤنٹی ایسیکس میں کنٹینر سے ملنے والی تمام لاشیں چینی باشندوں کی نکلیں
October 24, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانوی کاؤنٹی ایسیکس میں کنٹینر سے ملنے والی تمام لاشیں چینی باشندوں کی نکلیں۔ ہلاک افراد میں 8 خواتین شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا نے تفتیشی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک افراد میں 31 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔ چینی سفارت خانے کا شدید رنج و غم کا اظہار بھی دیکھنے میں آیا۔ کنٹینر تک رسائی کیلئے سفارت خانے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مشرقی لندن میں ایک کنٹینر سےانتالیس لاشیں برآمد ہوئی تھیں جبکہ پولیس نے 25 سالہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق کنٹینر بیلجیئم سے آرہا تھا اور اسے ویلز کے علاقے ہولی ہیڈ سے پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کا تعلق شمالی آئرلینڈ سے ہے اور وہ قتل کے الزام میں زیر حراست ہے۔