Friday, April 26, 2024

جج ویڈیو اسکینڈل ، انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روک دیاگیا

جج ویڈیو اسکینڈل ، انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روک دیاگیا
October 24, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو اسکینڈل میں انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ کو  ملزم میاں طارق پر فرد جرم عائد کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اے ٹی سی میں جج ویڈیو کیس منتقل نہ کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ  چالان جمع ہو جائے تو کیا انسداد کرائم عدالت اس کو دیکھ سکتی ہے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ صرف اے ٹی سی ہی کیس کے چالان کو دیکھ سکتی ہے ، جس پر عدالت نے انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ کو آئندہ سماعت تک کارروائی آگے نہ بڑھانے  کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو اسکینڈل میں میاں طارق محمود، مہر غلام جیلانی ، ناصر جنجوعہ ، ناصر بٹ سمیت تمام ملزموں  اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے  30 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔