آصف زرداری تیسرے روز بھی پمز میں زیر علاج
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری تیسرے روز بھی پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سابق صدر کے ٹیسٹ کی رپورٹس تسلی بخش آئی ، آج ان کے مزید ٹیسٹ کئے جانے کا امکان ہے ۔
آصف علی زرداری پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔