Friday, April 26, 2024

پاکستان نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کردیا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کردیا، ترجمان دفتر خارجہ
October 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے  ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان نے بھارت  کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ، غیر ملکی سفارتکاروں کو بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیری مشکلات کا شکار ہیں ، گزشتہ روز بھی  بھارتی فورسز نے  تین کشمیری شہید کر دیے ، پاکستان، افغانستان میں دیرپا امن و استحکام، مفاہمتی عمل کیلئے پرعزم ہےپاکستان، افغانستان میں بین الاقوامی امن کاوشوں میں معاون رہے گا۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کرتارپور راہداری معاہدے پر کوشش ہے کل دستخط ہو جائیں ، یاتری صبح آئیں گے، شام واپس جائیں گے، یاتریوں کو فی کس 20 ڈالر سروس چارجز ادا کرنا ہوں گے، طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے غاصبانہ محاصرے کو 80 روز گزر گئے، قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بربریت جاری ہے ،  مزید 3 کشمیری شہید کر دئے گئے ہیں ۔