Thursday, April 18, 2024

راولپنڈی پولیس کا جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر ضیاء کے گھر چھاپہ

راولپنڈی پولیس کا جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر ضیاء کے گھر چھاپہ
October 22, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی پولیس نے امیر جے یو آئی راولپنڈی ڈاکٹر ضیاء کے گھر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی گئی۔ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام آزادی مارچ کے معاملے پر راولپنڈی پولیس نے امیر جے یو ائی راولپنڈی ڈاکٹر ضیاء کے گھر چھاپہ مارا ۔ ڈاکٹر ضیاء کے  اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر ضیاء گھر میں موجود نہیں تھے، پولیس واپس چلے گئی ۔ خواتین پولیس اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لی۔ دوسری جانب ڈاکٹر ضیاء  نے واقع پر  اپنا موقف  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پولیس بلاوجہ گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ ہم پر امن لوگ ہے ، پولیس چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے۔