Thursday, March 28, 2024

اکرم درانی کی نیب میں تیسری پیشی ، تحریری جواب جمع کرادیا

اکرم درانی کی نیب میں تیسری پیشی ، تحریری جواب جمع کرادیا
October 22, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز)  آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی  کی نیب راولپنڈی میں تیسری بار پیشی ہوئی ، تفتیشی ٹیم کے سوالوں کے تحریری جواب جمع کرا دیے ۔ کہا کہ  دھرنے تک پیشیاں چلتی رہیں گی۔ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ایک مرتبہ پھر نیب راولپنڈی میں پیشی ہوئی جہاں انہوں نے تمام سوالوں کا تحریری جواب جمع کرادیا ، اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی تفتیشی ٹیم کو پیش کردیں۔ میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 1985 سے ابتک تمام اثاثہ جات کا ریکارڈ نیب کو دے دیا ، اس کے علاوہ پاکستان میں کوئی اثاثہ نہیں ، یہ بھی کہا کہ کہ پرامن احتجاج حق ہے تاہم دھرنا تک پیشیاں چلتی رہیں گی  ۔ دوسری جانب نیب راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر عوام سے فراڈ سے متعلق کیس میں ایک ارب 95 کروڑ روپے برآمد کر لئے ، نیب اعلامیہ کے مطابق ملزم میاں وسیم نے تفتیش کے دوران جرم تسلیم کیا اور پلی بارگین پر رضا مندی ظاہر کی ۔برآمد رقم متاثرین کوسکروٹنی کے بعد واپس کی جائے گی۔