Friday, April 26, 2024

کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری

کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری
October 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ہر ظلم کا مقابلہ کریں گے ، عوام کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں ۔ اسلام آباد میں  آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے  بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت آصف علی زرداری کی صحت کو لے کر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے ، انتظامیہ میڈیکل بورڈ اور عدالت کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہی ،  آصف علی زرداری کو طبی سہولیات دی  جائیں ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جدو جہد کی ، حکومت نے خود ہی اسلام آباد کو بند کر دیا ہے ، خان صاحب کو کنٹینر اور کھانا فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنا چاہئے  ، پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے۔