Thursday, April 25, 2024

بھارتی آرمی چیف کا تین کیمپ تباہ کرنیکا دعویٰ مایوس کن ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی آرمی چیف کا تین کیمپ تباہ کرنیکا دعویٰ مایوس کن ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
October 21, 2019
راولپنڈی( 92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف  کی جانب سے تین کیمپ تباہ کرنے کے دعوے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ  بھارتی فوجی قیادت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پلواما واقعے میں بھی بھارت ایسے بے بنیاد دعوے کر چکا ہے ، بھارتی فوج کے ایسے جھوٹے دعوے خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ، بھارتی فوج کی جانب سے ایسے جھوٹے دعوے ان کی داخلی فائدے کے لئے کئے جاتے ہیں ۔