Friday, April 26, 2024

اپوزیشن کا یوٹرن ، رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہی طلب کرلیا

اپوزیشن کا یوٹرن ، رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہی طلب کرلیا
October 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت پر یو ٹرن کے آوازے کسنے والی  اپوزیشن نے بھی یو ٹرن لیتے ہوئے رہبر کمیٹی کا اجلاس کل کی بجائے آج ہی طلب کرلیا۔ حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ بات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا، بیٹھک رات 8 بجے اکرم خان درانی کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ حکومت مخالف آزادی مارچ کے معاملے  پر  اپوزیشن جماعتیں آج پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گیں جہاں  حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں  حکومت سے مذاکرات کن بنیادوں پر اور مطالبات پر کئے جائیں اس پر حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ اپوزیشن کی کچھ جماعتیں مارچ سے قبل اے پی سی بلانے کے حق میں ہیں،اے پی سی 25 اکتوبر سے 28 اکتوبر کے درمیان متوقع ہے،جے یو آئی ایف اور حکومت کے درمیاں طے شدہ مذاکرات اپوزیشن کی جانب سے کچھ تحفظات پر ملتوی کئے گئے  ۔ اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی کی صورت میں ہی مذاکرات کئے جائیں گے ۔