Friday, March 29, 2024

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات اختتام پذیر

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات اختتام پذیر
October 21, 2019
لاہور ( 92 نیوز) حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 976 ویں عرس کی سالانہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ، اختتامی تقریبات پر مفتی محمد رمضان سیالوی کی جانب سے ملک  و قوم کشمیر اور اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔ لاہور میں حضرت داتا گنج بخش ؒ  کا 976 واں سالانہ عرس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، عرس کی تین روزہ جاری رہنے والی تقریبات میں اعلیٰ سیاسی ، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کے اختتام پر قومی محفل نعت سجائی گئی، محفل نعت کے بعد محفل ختم شریف کا انعقاد کیا گیا  جس میں ختم الانبیا، ختم غوثیہ، ختم خواجگان اور درود سلام پڑھا گیا۔ عرس مبارک کے تیسرے روز بھی عقیدت مندوں کا دربار پر حاضری کے لیے  تانتا بندھا رہا جس میں ملک کے نامور نعت خوانوں نے شرکت کی عرس میں شامل عقدت مندوں کا کہنا تھا کہ داتا صاحب نے اپنی پوری زندگی اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے احکامات کے مطابق گزاری اور یہی وجہ ہے کہ ان کے آستانے پر راحت ملتی ہے ۔ دربار  انوار پر اختتامی تقریب میں مفتی محمد رمضان سیالوی کی جانب سے خصوصی  دعا کرائی گئی میں جس دنیا بھر سے آئے عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ملک و قوم ،کشمیر اور اسلام کے لئے خصوصی دعا کی۔