Thursday, April 25, 2024

ملک چلانا کرکٹ کھیلنے جیسا نہیں ، بلاول بھٹو

ملک چلانا کرکٹ کھیلنے جیسا نہیں ، بلاول بھٹو
October 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک چلانا کرکٹ میچ کھیلنے جیسا نہیں ،وزیر اعظم مدت پوری نہیں کریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری کراچی کے جناح اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے سائبر نائف سیکشن کا دورہ کیا ، میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک چلانا کرکٹ میچ کھیلنے جیسا نہیں ہوتا ، وزیر اعظم عمران خان مدت پوری نہیں کرینگے ، عوام کے سامئل صرف جمہوری دور میں ہی حل ہو سکتے ہیں ملک میں مارشل لاء لگا تو پیپلزپارٹی بھرپور مقابلہ کریگی ۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل جمہوریت میں ہے ،  مارشل لاء جیسی صورتحال پیدا ہوئی تو ماضی کی طرح آئندہ بھی بھرپور کردار ادا کریں گے  ۔ پیپلزپارٹی کےچیئرمین لاڑکانہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس  11 پر شکست پربھی  افسردہ دیکھائی دیے ،کہا کہ اداروں کی مدد سے الیکشن جیتے جائیں تو وفاق پر برااثر پڑتا ہے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ملک کے حالات اس نہج پر لے آئے ہیں کہ کراچی سے کشمیر تک ہر طبقہ پریشان ہے ، حکومت عوام کے سائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔