Saturday, April 20, 2024

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 40 فور ایل میں درزی کا 2 کمسن بھائیوں پر تشدد

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 40 فور ایل میں درزی کا 2 کمسن بھائیوں پر تشدد
October 19, 2019
اوکاڑہ (92 نیوز) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 40 فور ایل میں درزی نے 2 کمسن بھائیوں پر تشدد کیا۔ درزی نے سامان غلط لانے پر بچوں کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ 92نیوز نے کمسن بھائیوں پر تشدد کا معاملہ اٹھایا تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی فوری نوٹس لیا جس کے بعد ظالم شخص کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ معصوم بچوں کے ماں باپ کا 92 نیوز سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ملزم ہمسایہ ہے۔ گھر سے باہر کسی کام سے گئے تھے ، ہمارے پیچھے یہ تمام واقعہ ہوا۔ والدین کا مزید کہنا ہے ہم غریب  لوگ ہیں ملزم یعقوب کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعیات پیش نہ آئیں۔