Saturday, April 20, 2024

سرفراز بہترین کام کر رہے تھے، فیصلہ پی سی بی کا ہے ، اظہرعلی

سرفراز بہترین کام کر رہے تھے، فیصلہ پی سی بی کا ہے ، اظہرعلی
October 18, 2019
لاہور (92 نیوز) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا سرفراز بہترین کام کر رہے تھے، فیصلہ پی سی بی کا ہے۔ اظہر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سرفراز نے جس طرح پاکستان ٹیم کو لیڈ کیا اس کے لیے شکریہ ادا کروں گا۔ ہم مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میرے لیے چیلنج ہے۔ آپ کو اب میں بہت مختلف نظر آؤں گا۔ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کپتانی کے لیے بہتر انداز سے تیار ہوں۔ وقت انسان کو بہت کچھ سکھاتا ہے۔ کافی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے۔ 34 برس کا ہو گیا ہوں ، بہت کرکٹ کھیلی ہے کافی کچھ سمجھا ہوں۔ سینئرز سے لازمی مشورہ لیتا رہوں گا۔ ٹیسٹ کرکٹ پر زیادہ فوکس کرنا ترجیح ہو گی۔ اظہر علی نے کہا کسی بھی کپتان کے لیے جیت بہت ضروری ہے۔ اپنے بڑوں سے مشورہ کر چکا تھا کہ اگر صورتحال بہتر ہوئی تو مجھے کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا میرا ٹارگٹ ہے کہ بطور کپتان ایسے کھلاڑی پاکستان کو دوں جو کافی دیر پاکستان کے لیے کھیل سکیں۔ کرکٹ کا بہترین  فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے۔ کوشش کروں گا کہ ریڈ بال کرکٹ کو زیادہ پروموٹ کیا جائے۔ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی مصباح الحق کے ساتھ کافی عرصہ تک کرکٹ کھیلی ہے۔ اس لیے ان کے ساتھ اچھی کیمسٹری ہے۔ سرفراز بہترین کام کر رہے تھے لیکن فیصلہ پی سی بی کا ہے۔ ان کا کہنا تھا جو اچھا پرفارم کرے وہی جیتتا ہے۔ کوشش ہوگی کہ اچھا پرفارم کریں۔