Friday, March 29, 2024

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ، بلوچستان نے سدرن پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ، بلوچستان نے سدرن پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
October 17, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں۔ آج کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے ٹاس جیت کر سدرن پنجاب کی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ صہیب مقصود نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے۔ بلوچستان کے عاکف جاوید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ امام الحق 51  رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔