Thursday, April 25, 2024

ٹرمپ کا ترک صدر کو عجیب وغریب خط ، میڈیا کو تصدیق کرانا پڑ گئی

ٹرمپ کا ترک صدر کو عجیب وغریب خط ، میڈیا کو تصدیق کرانا پڑ گئی
October 17, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے ترک ہم منصب طیب اردوان کو شام میں فوجی آپریشن سے متعلق لکھا گیا خط لیک ہوگیا ، خط کی عبارت اتنی عجیب و غریب ہے کہ امریکی میڈیا کو وائٹ ہاؤس سے تصدیق کرانا پڑی ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر روایتی سفارتکاری کا ایک اور نمونہ  سامنے آگیا ،  ترک صدر طیب اردوان کو  عجیب و غریب عبارت سے بھرپور خط لیک ہوگیا، امریکی میڈیا کے مطابق یہ خط شام سے امریکی فوجی انخلا سے تین روز بعد 9 اکتوبر  کو لکھا گیا تھا۔ ٹرمپ نے ترک صدر طیب اردوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آئیں مل کرسمجھوتاکرلیں، آپ ہزاروں افرادکوذبح کرنےکاذمہ دار نہیں بنناچاہتے، اور نہ ہی میں ترکی کی معیشت تباہ کرنے کا ذمہ دار نہیں بننا چاہتا ہوں ۔ امریکی صدر نے  اردوان کے نام خط میں کرد ملیشیا کے سربراہ جنرل مظلوم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپ کیساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ،جنرل مظلوم وہ رعایتیں دینے کو تیار ہیں  جو  کبھی نہیں دیں۔ ٹرمپ نے  اردوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اکھڑو اور احمق نہ بنیں  ، اچھےاقدام نہ کیے توتاریخ آپ کوشیطان کی حیثیت سے یادکرےگی۔ خط میں الفاظ کے چناؤ پر نہ صرف امریکی میڈیا بلکہ عوام بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں  جبکہ ٹرمپ پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔