Friday, April 26, 2024

برطانوی شاہی جوڑے کی آج لاہور آمد، خصوصی استقبال کی تیاریاں مکمل

برطانوی شاہی جوڑے کی آج لاہور آمد، خصوصی استقبال کی تیاریاں مکمل
October 17, 2019
 لاہور (92 نیوز) برطانوی شاہی جوڑے کی آج لاہور آمد ہے۔ خصوصی استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن آج دوپہر گیارہ بج کر پچپن منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔ شاہی جوڑا ساڑھے بارہ بجے ایس او ایس ویلیج میں خصوصی تقریب میں شرکت کرے گا۔ ڈیڑھ بجے برطانوی مہمان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کریں گے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شاہی جوڑے کے خصوصی استقبال کی تیاریاں کر لی گئیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی اور سی ای اوپرنس ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا استقبال کریں گے۔ برطانوی شاہی جوڑا تین بجے بادشاہی مسجد جبکہ چار بجے شوکت خانم اسپتال میں تقریب میں شرکت کرے گا۔