Tuesday, April 23, 2024

آزادی مارچ رکوانے کی کوششیں، حکومت کا جے یو آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

آزادی مارچ رکوانے کی کوششیں، حکومت کا جے یو آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ
October 16, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے آزادی مارچ رکوانے کی کوششیں شروع کر دیں اور جے یو آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی فضل الرحمٰن سے بات چیت کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کئی وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کی شرکت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی مولانا فضل الرحمان سے مزاکرات کرے گی۔ مولانا کے مطالبات کو وزیراعظم تک پہنچایا جائے گا۔ کمیٹی وزیراعظم کو دھرنا دینے سے روکنے کے لیے قائل کرے گی۔

کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا ‏حق ہے مگر ایجنڈا واضح ہونا چاہئے ۔ ملک کو بہت سے خطرات کا سامنا ہے۔ ملک کسی دھرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے جائز مطالبات سنے گی۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے ‏کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ دونوں صوبائی حکومتوں کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت ‏کر دی گئی۔