Friday, March 29, 2024

اسلام آباد انتظامیہ دھرنے سے متعلق درخواست قانون کے مطابق نمٹائے ، ہائیکورٹ

اسلام آباد انتظامیہ دھرنے سے متعلق درخواست قانون کے مطابق نمٹائے ، ہائیکورٹ
October 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان  کو اسلام آباد  میں  دھرنے سے روکنے کیلئے  درخواست  کا فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ  اسلام آباد انتظامیہ دھرنے  کی اجازت سے متعلق مولانا فضل الرحمان کی درخواست کو قانون کے مطابق نمٹائے ۔ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ روکنے سے متعلق  درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریماکس دیے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا ریاست کا کام ہے، ریاست احتجاج کرنے والوں کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا جو احتجاج نہیں کرنا چاہتے ان کے حقوق کی حفاظت کرنے کی بھی ریاست پابند ہے، پی ٹی آئی کو 2014 میں اسی عدالت نے احتجاج کی اجازت دی تھی، تب بھی انتظامیہ کو کہا کہ احتجاج کرنے والو کے حقوق کو یقینی بنائیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ حکومت کی جانب سے پیش ہوئے ہیں جس پر درخواست گزار نے کہا کہ وہ عام شہری ہیں  کیوں کہ بادی النظر حکومت مخالف احتجاج کرنے والوں کی نیت ٹھیک نہیں ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا آپ اتنی درخواستیں دائر کرتے ہیں کسی دن مقامی عدلیہ میں خراب ہونے والے لوگوں کے لیے درخواست بھی دائر کیجئے گا۔