Friday, April 19, 2024

برطانوی شاہی جوڑا چترال پہنچ گیا ، مقامی افراد نے تحفے پیش کئے

برطانوی شاہی جوڑا چترال پہنچ گیا ، مقامی افراد نے تحفے پیش کئے
October 16, 2019
چترال  ( 92 نیوز) برطانوی شاہی جوڑا چترال پہنچ گیا ہے ، جہاں مقامی افراد نے والہانہ محبت  و عقید ت کا اظہار کرتے ہوئے شاہی جوڑے کو  تحفظے پیش کئے ۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن  پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر ہیں ۔آج دورے کے تیسرے روز صبح سویرے  دونوں چترال پہنچے جہاں مقامی افرا دکی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔  شہزادے ولیم چارلس اور ان کی اہلیہ کو  مقامی افراد نے چترالی ٹوپی ، کوٹ اور شال کا تحفہ پیش کیا۔ شاہی مہمان کل لاہور کا بھی دورہ کریں گے ، پاکستانی رنگ میں رنگے پہناوؤں نے سب کے دلوں میں گھر کر لیا۔ اپنے دورے کے دوسرے روز  برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وفاقی دارالحکومت میں مصروف دن گزارا اور صدر مملکت ، وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جبکہ بہت سے مقامات کے دورے کئے ۔ [caption id="attachment_246178" align="alignnone" width="742"]برطانوی ‏ شاہی جوڑے ‏ ماڈل کالج فار گرلز ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ شہزادہ ولیم کیٹ مڈلٹن برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان صدر ، وزیر اعظم سے ملاقاتیں ‏[/caption] صدر عارف علوی نے ملاقات میں بتایا کہ 1961 میں جب ملکہ برطانیہ پاکستان آئیں تو وہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے کراچی کی ایک گلی میں بھاگتے رہے تھے  ۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی ،  شاہی جوڑے نے حکومت کے موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے خاتمے کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیراعظم سے شاہی جوڑے کی ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے شاہی جوڑے کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا،ملاقات کے دوران شہزادی ڈیانا کے دورہ پاکستان کا بھی ذکر ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا شہزادی ڈیانا کیلئے پاکستانی عوام کے دلوں میں پیار اور خلوص ہے ،لیڈی ڈیانا نے انسانی ہمدردی اور خیراتی کاموں سے عزت پائی۔وزیر اعظم نے جوڑے کو خطے کی صورتحال اور پاکستان کے نقطہ نظر سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے 5اگست کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے بھی بتایا۔ شاہی جوڑے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان برطانیہ کے لئے بہت اہم ملک ہے  ، ملاقات کے اختتام پر وزیر اعظم نے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ [caption id="attachment_246124" align="alignnone" width="595"]برطانوی ‏ شاہی جوڑے ‏ ماڈل کالج فار گرلز ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ شہزادہ ولیم کیٹ مڈلٹن برطانوی شاہی جوڑے کا ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ ‏[/caption] شاہی جوڑے نے اسلام آباد میں سرکاری سکول کا دورہ بھی کیا ،  پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کلاسز میں گئے ، بچوں سے ملاقات کی اور اساتذہ سے مصافحہ کیا ۔ [caption id="attachment_246116" align="alignnone" width="634"]برطانوی ‏ شاہی جوڑے ‏ ماڈل کالج فار گرلز ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ شہزادہ ولیم کیٹ مڈلٹن برطانوی شاہی جوڑے کا ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ ‏[/caption] شاہی جوڑا الگ الگ میزوں پر بچوں کے ساتھ بیٹھ گیا اور ان میں گھل مل گیا۔ انہوں نے بچوں سے مزے مزے کی باتیں کیں اور سبق بھی سنا۔ برطانوی شاہی جوڑے نے مارگلہ ہلز میں ندی کی سیر کی اور حکام نے انہیں مارگلہ نیشنل پارک پر بریفنگ بھی دی۔ شاہی جوڑا مارگلہ نیشنل پارک کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا۔ شاہی جوڑے نے ٹریل فائیو کا بھی دورہ کیا ۔ [caption id="attachment_246176" align="alignnone" width="570"]برطانوی ‏ شاہی جوڑے ‏ ماڈل کالج فار گرلز ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ شہزادہ ولیم کیٹ مڈلٹن برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان صدر ، وزیر اعظم سے ملاقاتیں ‏[/caption] برطانوی شاہی جوڑاشکرپڑیاں میں پاکستان مانومنٹ بھی گیا،شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن روایتی اندازمیں رکشہ میں پاکستان مونومنٹ پہنچے ،شہزادہ ولیم نے سبزشیروانی اورکیٹ مڈلٹن نے سبزرنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، پاکستان مانومنٹ پر شاہی جوڑے نے برطانوی ہائی کمیشن کے خصوصی عشائیے میں شرکت کی۔ [caption id="attachment_246295" align="alignnone" width="601"]پاکستان ، 72 سالہ ترقی، مجھے حیران کیا، شہزادہ ولیم، تقریب سے خطاب، اسلا م آباد، 92 نیوز پاکستان کی 72 سالہ ترقی نے مجھے حیران کیا ہے، شہزادہ ولیم[/caption] شہزادہ ولیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی 72سالہ ترقی نے مجھے حیران کیاہے ،میری دادی نے نصف صدی قبل اسلام آبادکا دورہ کیاتھا،اس وقت اسلام آباد زیرتعمیر تھا،اب ایک عظیم دارالحکومت میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہامیری والدہ اوروالد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا،میرے خاندان کا پاکستان سے لگاؤہے ۔شہزادہ ولیم نے اپنے خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح کے قول کا تذکرہ بھی کیاکہ ’’کوئی جدوجہد تب تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام نہ کریں‘‘۔ انہوں نے کہا پاکستان نے دہشتگردی اورنفرت کیخلاف بہت قربانیاں دی ہیں،پاکستان کی تعمیرکیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں ، دریں اثناء شاہی جوڑے کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے ۔ [caption id="attachment_246359" align="alignnone" width="591"]وزیر اعظم ‏ ملکہ برطانیہ ‏ لیڈی ڈیانا ‏ کیٹ مدلٹن وزیر اعظم کو ملکہ برطانیہ ، لیڈی ڈیانا اور کیٹ مدلٹن سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہے ‏[/caption] برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال کرنے کی وزیراعظم عمران خان کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوگا ، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا کہ والدہ لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے باعث یہ دورہ شہزادہ ولیم کیلئے جذباتی نوعیت کا حامل ہے ،شہزادی ڈیانا سے قربت کی وجہ سے عمران خان بچپن سے شہزادہ ولیم کو جانتے ہیں۔