Friday, March 29, 2024

عمران خان صادق اور امین نہیں رہے ، عظمیٰ بخاری

عمران خان صادق اور امین نہیں رہے ، عظمیٰ بخاری
October 15, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔ انہوں نے جھوٹ بولے اور عوام کو سبز باغ دکھائے۔

فواد چودھری کے نوکریاں نہ دینے کے بیان نے اپوزیشن کو تنقید مزید تیز کرنے کا موقع دے دیا۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا نوکریوں کے معاملے پر بھی عمران خان یوٹرن لیں گے ۔

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا عمران خان نے جب ایک کروڑ نوکری  دینے کا وعدہ کیا تو  سرکاری یا غیر سرکاری کا ذکر نہیں کیا تھا۔ عظمیٰ بخاری نے  سوال کیا کہ چودہ ماہ ہو گئے ، آپ نے کیا کیا۔

اپوزیشن کے ساتھ ساتھ عوام کا پارہ بھی ہائی ہے۔ لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر نوکریاں نہیں دینی تھیں تو عوام سے مذاق کیوں کیا گیا؟